پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر پولو ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

چین میں ہونیوالے ورلڈ کپ زون ڈی پلے آف میں پاکستان نے بھارت کو 8-9 سے شکست دی۔

چین میں ہونیوالے ورلڈ کپ زون ڈی پلے آف میں پاکستان نے بھارت کو 8-9 سے شکست دی۔ فوٹو؛فائل

پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر پولو ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا۔


میگا ایونٹ آئندہ برس چلی میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق چین میں ہونیوالے ورلڈ کپ زون ڈی پلے آف میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، میچ کے ابتدائی سے ہی دونوں ٹیموں کے مابین برتری لے جانے کی کوشش جاری رہی، بھارت کو ابتدائی رائونڈز میں برتری رہی۔

ایک موقع پر بھارت 1-5 سے لیڈ کررہا تھا، لیکن پاکستانی شہسواروں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آخری چکر میں حریف ٹیم کے ہوش اڑا دیے اور مقابلہ برابر کردیا، جس کے بعد امپائرز نے میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلیے سڈن ڈیتھ کا سہارا لیا جس میں پاکستان کے ثاقب خاکوانی نے اسکور کرتے ہوئے پاکستان کو 9-8 سے کامیابی دلادی۔
Load Next Story