مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کرایاجائےسرتاج عزیزکا بان کی مون کو خط

بھارت نے یکم سے 10 اکتوبر تک لائن آف کنٹرول کی 20 جبکہ ورکنگ باؤنڈری پر 22 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں،سرتاج عزیز


ویب ڈیسک October 12, 2014
بھارتی فائرنگ سے 12 پاکستانی شہری شہید اور 52 زخمی ہوئے،سرتاج عزیز. فوٹو:فائل

خارجہ امور اور قومی سلامتی کے لئے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے گزشتہ کئی روز سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جاری بھارتی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھا ہے۔

وزیراعظم کے قومی سیکیورٹی کے مشیرسرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو لکھے گئے خط میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے بھارتی فورسز لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کررہی ہیں، بھارت نے یکم اکتوبر سے 10 اکتوبر تک لائن آف کنٹرول کی 20 جبکہ ورکنگ باؤنڈری پر 22 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں، اس دوران بھارتی فائرنگ سے 12 پاکستانی شہری شہید اور 52 زخمی ہوئے جن میں 9 پاکستانی فوجی بھی شامل ہیں، بھارتی فائرنگ پر پاکستان نے ذمہ داری کےساتھ جوابی کارروائی کی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام معاملات کا پرامن حل چاہتا ہے، گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کو یاد دہانی کروا رہا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لئے وہ اس سلسلے میں اپنے وعدوں کو پورا کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکو حل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں