سوات میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں 3 شدت پسند ہلاک

چار باغ کےعلاقے منگل تان میں امن کمیٹی کے رکن کی ہلاکت کے بعد سرچ آپریشن کے دوران فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ ہوئی


ویب ڈیسک October 12, 2014
جھڑپ کے بعد علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: چار باغ میں مقامی امن کمیٹی کے رضاکار کے قتل کے بعد کئے گئے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں 3 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات کی تحصیل چار باغ کےعلاقے منگل تان میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کا رکن محمد ایوب خان جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعے کے سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تو اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

جھڑپ کے بعد علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں