رنبیر اور کترینہ نے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا
بالی ووڈ کے پریمی جوڑے رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے بالاآخر ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں رنبیر کپور کے گلے کا آپریشن ہوا ہے اور کترینہ کیف آج کل ان کی تیما داری کر رہی ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب دونوں ایک ہی فلیٹ میں ایک چھت کے نیچے ایک ساتھ رہیں گے۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور دونوں سپر اسٹارز کو بار ہا ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جب کہ دونوں اپنے انٹرویوز میں بھی ایک دوسرے کو اپنے لئے بہت اسپیشل قرار دے چکے ہیں لیکن ابھی تک دونوں نے باقاعدہ اپنی محبت کا اظہار کیا ہے اور نہ ہی شادی کا فیصلہ۔