کراچی میں آدھے گھنٹے کے دوران فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق

اورنگی میں 2 افراد جبکہ خاموش کالونی میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا جبکہ گلستان جوہر میں مکان سے ایک شخص لاش ملی۔


ویب ڈیسک October 12, 2014
کراچی میں پولیس اور رینجرزکے ٹارگٹ آپریشن کے باوجود لوگوں کا قتل عام جاری ہے۔ فوٹو: فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آدھے گھنٹے کے دوران فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 4 افراد قتل کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلبہار کی خاموش کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، اورنگی ٹاؤن کی ایم پی آر کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گلستان جوہر کے بلاک 12 میں ایک مکان سے ایک شخص لاش ملی ہے، جس کے گلے میں چھری پھیری گئی ہے، اس کے علاوہ اس کے ہاتھوں کی نسیں بھی کٹی ہوئی ہیں۔ ریسکیو رضاکاروں نے تمام لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس سے کراچی میں پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم پیشہ افراد لے خلاف آپریشن جاری ہے تاہم سرعام دن دیہاڑے لوگوں کا قتل عام اب بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں