عراق میں متعدد بم دھماکوں میں پولیس چیف اور کیپٹن سمیت 33 افرد ہلاک متعدد زخمی

قرا ٹپہ کے علاقے میں 3 کار بم دھماکوں میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بعقوبہ میں بھی سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں پولیس کے ایک کیپـٹن سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے. فوٹو؛فائل

QUETTA:
عراق کے مختلف شہروں میں متعدد بم دھماکوں کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف اور پولیس کیپٹن سمیت 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے صوبے انبار کے پولیس چیف چیف میجر جنرل احمد ساداگ اپنے کانوائے کے ہمراہ گزر رہے کہ صوبائی دارالحکومت رمادی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں کے نتیجے میں صوبائی پولیس کے سربراہ ہلاک اور ان کے 4 محافظ زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکارون نے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتلق کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال مشرق میں قرا ٹپہ کے علاقے میں 3 کار بم دھماکوں میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ قرا ٹپہ کے میئر کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے ان کے دفتر، سیکیورٹی سروس کی عمارت اور کردستان پارٹی کے دفتر کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ عراق کے شہر بعقوبہ میں بھی سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں پولیس کے ایک کیپـٹن سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے۔
Load Next Story