تحریک انصاف ملتان کے صدر نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا

مجھ سمیت ملتان کے کسی عہدیدار کو پریس کانفرنس کی دعوت ہی نہیں دی گئی، اعجاز جنجوعہ صدر تحریک انصاف ملتان


ویب ڈیسک October 12, 2014
پریس کانفرنس میں افراد کو مدعو کیا گیا ہےجو پارٹی کے انٹرا الیکشن میں ہارگئے تھے، اعجاز جنجوعہ فوٹو؛فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ اور دیگر عہدیداران نے خالد خاکوانی کے گھر ہونے والی عمران خان کی پریس کانفرنس کا احتجاجاً بائیکاٹ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف ملتان کے صدر اعجاز جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد خاکوانی کے گھر ہونے والی پریس کانفرنس میں عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھنے والوں میں خالد جاوید وڑائچ، رانا جبار اور ندیم قریشی سمیت ان افراد کا نام شامل کیا گیا ہے جو پارٹی کے انٹرا الیکشن میں ہارگئے تھے جب کہ پارٹی کے منتخب عہدیداران کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔

اعجاز جنجوعہ کا کہنا ہے کہ جس گھر میں پریس کانفرنس ہوئی وہاں داخل ہونے والے لوگوں کی فہرست میں بھی ضلعی عہدیداروں کا نام شامل نہیں کیا گیا جس کے باعث ضلع ملتان کے 20 عہدیداران نے احتجاجاً پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا۔ دوسری جانب تحریک انصاف ملتان کی ویمن ونگ کی صدر سبین گل نے بھی عمران خان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔