ٹیکس چوروں کو تحفظ دینے کی پالیسیاں انتخابی دھاندلی ہے غنویٰ بھٹو

اقتداری اشرافیہ ایسے قوانین بنارہی ہے جو اسے انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کا موقع فراہم کر سکے


Staff Reporter September 28, 2012
اقتداری اشرافیہ ایسے قوانین بنارہی ہے جو اسے انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کا موقع فراہم کر سکے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پیپلز پارٹی (شہیدبھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے عام انتخابات سے قبل ٹیکس چوروں اور کالا دھن رکھنے والوں کو تحفظ دینے سے متعلق قوانین سازی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹیکس چوروں کو تحفظ دینے کی پالیسیاں انتخابی دھاندلی ہے۔انھوں نے کہاکہ اقتداری اشرافیہ ایسے قوانین بنارہی ہے جو اسے انتخابی عمل پر اثراندز ہونے کا موقع فراہم کرسکے۔ 70کلفٹن سے جاری ہونے والے بیان میں غنویٰ بھٹو نے کہا کہ اگرچہ ٹیکس اصلاحات، زرعی اصلاحات ، لیبر و دیگر قوانین میں اصلاحات بھی ضروری ہیں مگر وقت کا انتخاب بھی قابل توجہ ہوتا ہے اور ملک و عوام کی موجودہ گمبھیر صورتحال اقتداری اشرافیہ کی جانب سے لوٹی گئی قومی دولت قومی خزانے میں واپس لانے، عوامی پسماندگی کے ذمے دار مجرموں کو عدالتی کٹہروں میں لانے اور حکومتی انتظامی اداروں کو قانون کی حدود میں لانے کے ساتھ ساتھ ایک ایسے نظام کی طرف پیش قدمی کی متقاضی ہے جس میں عوام کو ان کے معاشی، سیاسی و سماجی حقوق اور فیصلوں کا شفاف اختیار مل سکے تاکہ ہر طرح کی پسماندگی سے نجات پاتے ہوئے عوامی ترقی اور ملکی تحفظ کے پائیدار راستے اپنائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |