اقوام متحدہ کے دہرے معیار نے دنیا کا امن دائو پر لگا دیا فضل الرحمن

اوباما کا گستا خا نہ فلم پر پا بندی نہ لگا نے کا اعلا ن مسلم حکمرانوں کے لیے چیلنج ہے


Numainda Express September 28, 2012
اوباما کا گستا خا نہ فلم پر پا بندی نہ لگا نے کا اعلا ن مسلم حکمرانوں کے لیے چیلنج ہے. فوٹو: اے ایف پی/فائل

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ یو این او افادیت کھورہاہے اس کا دہرا کردار ہے۔

امت مسلمہ کے جذبات کاکبھی خیال نہیںرکھاگیا اوراب گستاخانہ فلم پرخاموشی نے امت مسلمہ کومایوس کردیا ہے۔ مرکزی میڈ یاسیل کے مطابق وہ پارٹی رہنمائوں مولانا عبدالمجید ندیم شاہ، مولانا محمد امجدخان ودیگرسے گفتگوکر رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدرکا گستا خا نہ فلم پرپا بندی نہ لگا نے کا اعلا ن مسلم حکمرانوں کیلیے چیلنج ہے حق تو بنتا تھاکہ امریکی صدر نہ صرف اس فلم پر پابندی عائد کرتے بلکہ اسکے تمام کرداروں کو گرفتار کرتے لیکن ان کے اس بیان کے بعد مسلم حکمرانوں کو یو این او اور امریکاسے اچھا کردار سوچنا چھوڑکر اپنے فیصلے خودکرنے کی عادت ڈالنی ہوگی۔ انھوںنے کہاکہ مغرب اور یو این اوکے دہرے کردار نے پو ری دنیاکے امن کودائو پر لگا دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |