لندن میں پاکستانی کمیونٹی تقسیم گورنر ایوارڈ تقریب میں شرکت کیے بغیر واپس چلے گئے

چوہدری سرور کو جب معلوم ہوا کہ تقریب دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے تو وہ دلبرداشتہ ہوکر واپس چلے گئے۔


نسیم صدیقی October 13, 2014
چوہدری سرور کو جب معلوم ہوا کہ تقریب دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے تو وہ دلبرداشتہ ہوکر واپس چلے گئے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: اوورسیز پاکستانیوں کو ایورڈز دینے کی تقریب ذاتی چپقلش کی بنا پر2 حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور بنا تقریب میں شرکت کئے بغیر ہی واپس پاکستان چلے گئے۔

10اکتوبر کو لندن میں اوورسیز پاکستانی اور پاکستان اچیومنٹ ایوارڈز کے نام پر تقریبات منعقد ہوئیں۔ چند سال قبل برطانیہ میں موجود پاکستانیوں کو اعلی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کیلیے ایوارڈز دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور جن کو پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کا نمائندہ سمجھا جاتا ہے وہ بھی تقریب میں شرکت کیلیے خصوصی طور پر لندن پہنچے مگر یہاں آکر معلوم ہوا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو عزت بخشنے اور انکی حوصلہ افزائی کیلیے منعقدہ تقریب بھی تقسیم ہو چکی ہے تو وہ دل برداشتہ ہو کر بنا تقریب میں شرکت کئے واپس پاکستان چلے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں