این اے 118 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست خارج

الیکشن ٹریبونل کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کر سکتی، جسٹس منصور علی شاہ


ویب ڈیسک October 13, 2014
ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسلم لیگ ن کے محمد ملک ریاض نے دائر کی تھی۔ فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: ہائی کورٹ نے این اے 118 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست خارج کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این اے 118 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں ایک رکنی بنچ نے کی۔ مسلم لیگ (ن) کے درخواست گزار محمد ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ووٹوں کے مزید 211 تھیلے برآمد ہوئے ہیں ان کی دوبارہ گنتی کرائی جائے، الیکشن ٹریبونل ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم نہیں دے رہا۔ جسٹس منصور علی شاہ کا این اے 118 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم الیکشن ٹریبونل کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کر سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |