وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ دورہ امریکا کے اخراجات کی تفصیلات طلب

وفاقی حکومت 6 نومبر تک وزیر اعظم کے دورے سے متعلق اپنا جواب جمع کرائے، عدالت عالیہ کا حکم

وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے لئے امریکا کا دورہ کیا تھا فوٹو: فائل

لاہور:
ہائی کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ دورہ امریکا کے اخراجات کی تحریری تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔


لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت سے وزیراعظم نوازشریف کے غیر ملکی دوروں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم اپنے اہل خانہ اور نوکروں کے ساتھ غیر ملکی دورے کرکے ملکی خزانے کو نقصان پہنچارہے ہیں، اس کے علاوہ وہ غیرملکی دوروں میں اپنے ذاتی کاروبار کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد وفاقی حکومت سے 6 نومبر تک جواب طلب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے اخراجات کی تحریری تفصیلات مانگ لیں۔
Load Next Story