پنجاب حکومت کی این اے 149 میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

حلقے میں ضمنی انتخاب کے دوران رینجرز تعینات کی جائے گی، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک October 13, 2014
این اے 149 مخدوم جاوید ہاشمی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے سے متعلق پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سانحہ قاسم باغ کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے،ایسی صورت حال میں اس حلقے میں شیڈول کے مطابق ضمنی انتخاب کا پرامن انعقاد نہیں ہوسکتا اس لئے الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ اس ضمنی انتخاب کو چند روز کے لئے ملتوی کردیا جائے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن پنجاب نے اپنی رپورٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حلقے میں ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل ہیں، اس صورت میں انتخابی عمل ملتوی کئے جانے کی ضرورت نہیں۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکام کی رپورٹ پر پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ این اے 149 مخدوم جاوید ہاشمی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اب اس حلقے میں 16 اکتوبر کو ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں