11 ایئرپورٹس بند دیکھ بھال پر خرچہ جاری ہے سیکریٹری دفاع

بند ایئرپورٹس پر بہت خرچ آرہاہے، چیئرپرسن،سی اے اے کی اراضی پر قبضے کی تفصیلات طلب


APP/Monitoring Desk September 28, 2012
بند ایئرپورٹس پر بہت خرچ آرہاہے، چیئرپرسن،سی اے اے کی اراضی پر قبضے کی تفصیلات طلب

ISLAMABAD: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کوبتایاگیاہے کہ ملک کے 11 ایئر پورٹس پروازوں کیلیے بندپڑے ہیں لیکن ان کی دیکھ بھال پرخرچہ کیاجارہاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس اسلام آبادمیںعذرافضل کی زیرصدارت ہوا،سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)آصف یاسین نے پی آئی اے اورسول ایوی ایشن امورپربریفنگ دی، انھوں نے بتایا کہ ملک میں11 ایئرپورٹ بند پڑے ہیں، ان میںسہون،تلہار، میرپورخاص، راولاکوٹ ، جیوانی کے ہوائی اڈے بھی شامل ہیں۔ چیئرپرسن قائمہ کمیٹی عذرہ فضل نے کہاکہ ایئرپورٹس بند ہیں لیکن انکی دیکھ بھال پربہت خرچ آرہا ہے، سہون کے بند ایئرپورٹ پر سالانہ ساڑھے 4 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں، کمیٹی نے سول ایوی ایشن کی اراضی پرقبضے، تجاوزات اور زیرالتواکیسزکی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

ادھر اے پی پی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کااجلاس چیئرمین ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا، کمیٹی نے وزارت کے ماتحت اداروں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کافیصلہ کیاہے جو تمام صوبوں کا دورہ کرکے اس حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کریگی، قائمہ کمیٹی نے سائنسی اداروںکی تحقیق اور مصنوعات کو عام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں