کارکنان اور ہمدردوں کا قتل سازش کاحصہ ہےایم کیو ایم

کراچی کوفرقہ وارانہ فسادکی آگ میں جھونکنے کی گھناؤنی کوشش کی جارہی ہے،رابطہ کمیٹی


Express Desk September 28, 2012
کراچی کوفرقہ وارانہ فسادکی آگ میں جھونکنے کی گھناؤنی کوشش کی جارہی ہے،رابطہ کمیٹی۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کارکنان اور ہمدردوں کا قتل سازش کا حصہ ہے۔

کراچی کو فرقہ وارانہ فساد کی آگ میں جھونکنے کی گھنائونی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں شیعہ اور سنی مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادکا قتل کیا جارہاہے دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں کوبھی نشانہ بنایاجارہاہے،گزشتہ دوروزکے دوران ایم کیوایم کے پانچ کارکنوں اورہمدردوں کو شہید کیاجاچکاہے۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فرقہ وارانہ،ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کے قتل کے یہ واقعات ایک منظم سازش کاحصہ ہیںجس کے تحت ایک طرف توکراچی کوفرقہ وارانہ فسادکی آگ میں جھونکنے اور شہر کوفرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی گھناؤنی کوشش کی جارہی ہے رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج کراچی کاہرشہری یہ سوال کرنے پر مجبور ہے کہ شہرمیں پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز،ایف سی اورمختلف سرکاری ایجنسیوں کے ہزاروں اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجو د شہرمیں قتل وغارت گری کا بازار کیسے گرم ہے؟ رابطہ کمیٹی نے صدر ،وزیراعظم ،وزیرداخلہ،گورنراور وزیراعلیٰ اورتمام ارباب اختیارسے مطالبہ کیاکہ کراچی میں فرقہ وارانہ قتل اورایم کیو ایم کے کارکنوںکے مسلسل قتل کے واقعات کانوٹس لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں