زہرہ شاہد قتل کیس چشم دید گواہ نے 2 ملزمان کو شناخت کرلیا
زاہدعباس موٹر سائیکل چلارہا تھا جبکہ راشدعرف ماسٹر نے زہرہ شاہد پر گولی چلائی جو ان کے گلے میں لگی، ۔گواہ کا بیان
MULTAN:
تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان کو واقعے کے چشم دید گواہ نے شناخت کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے تھانہ گزری کی پولیس نے راشد عرف ماسٹر اور زاہد عباس زیدی نامی دو ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی ممتاز سولنگی کی عدالت میں پیش کیا، جہاں دیگر غیر متعلقہ افراد کے ہمراہ گواہ کے سامنے ان کی شناختی پریڈ کرائی گئی، اس دوران ایک گواہ نے دونوں ملزمان کو شناخت کرلیا، اس موقع پر گواہ نے بتایا کہ زاہد عباس زیدی موٹر سائیکل چلارہا تھا جبکہ راشد عرف ماسٹر موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھا ہوا تھا اسی نے زہرہ شاہد پر گولی چلائی جو ان کے گلے میں لگی۔
واضح رہے کہ زہرہ شاہد کو گزشتہ برس ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا اور ایک سال سے زائد عرصے کے بعد پولیس نےراشد عرف ماسٹر اور زاہد عباس زیدی سمیت 4 ملزمان کو حراست میں لیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ تمام ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔