ڈاکٹر قدیر نے میرے سامنے روتے ہوئے غلطی تسلیم کی تھی مشرف

سیکیورٹی نہ دیتا تو شاید وہ مارے جاتے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شمولیت غلط فیصلہ نہیں تھا


Monitoring Desk September 28, 2012
سیکیورٹی نہ دیتا تو شاید وہ مارے جاتے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شمولیت غلط فیصلہ نہیں تھا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ پاکستان ضرور واپس آئوںگا لیکن ابھی حتمی تاریخ طے نہیں کی۔

میں اپنی پارٹی کو منظم کررہا ہوں تاہم ابھی پاکستان میں الیکشن کی صورتحال واضح نہیں ہے کچھ لوگ الیکشن ہونے اور کچھ نہ ہونے کی باتیں کررہے ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر میڈیا کے ذریعے خبروں میں ان رہناچاہتے ہیں، یہ میرے سامنے آنسوئوں سے روئے تھے اور یہ مانے تھے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے، ان کو سیکیورٹی نہ دیتا تو شاید وہ مارے جاتے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شمولیت غلط فیصلہ نہیں تھا، پاکستان اور بھارت کے ایٹمی ہتھیار ایسی پوزیشن میں نہیں کہ ایک بٹن دبانے سے چل جائیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہونیوالے نقصان کا مطلب یہ نہیں کہ میرا فیصلہ غلط تھا، 2014 میں امریکہ خطے سے مکمل طور پر نہیں جا رہا۔

ان خیالات کا اظہار سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں کیا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہاکہ ایٹمی پھیلائو میں پاک فوج کا کوئی بھی عہدیدار شامل نہیں تھا، دنیا میں بھلا کبھی کسی سائنسدان نے سیاسی پارٹی بنائی ہے،عمران خان اگر وزیرستان چلے بھی جاتے ہیں تو اس سے امریکاکی صحت پرکوئی اثرنہیں پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں