بلوں کی عدم ادائیگی پر عمران خان کے گھر کی بجلی کاٹ دی گئی

نوٹس کے باوجود بل جمع نہیں کرائے گئے جس کی وجہ سے بنی گالا میں عمران خان کے 3 میٹر کاٹ دیئے گئے ہیں، آئیسکو


ویب ڈیسک October 13, 2014
عمران خان نے 17 اگست کو اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کے دوران سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو: فائل

بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر آئیسکو حکام نے بنی گالا میں عمران خان کے گھر کی بجلی کاٹ دی۔

آئیسکو حکام کے مطابق عمران خان نے نوٹس کے باوجود بجلی کے بل جمع نہیں کرائے جس کی وجہ سے بنی گالا میں ان کی رہائش گاہ پر لگے 3 میٹر کاٹ دیئے گئے ہیں۔ آئیسکو کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ کے مرکزی میٹر کا بل 87 ہزار 637 روپے، ٹیوب ویل کا بل 28 ہزار 955 روپے جب کہ تیسرے میٹر کا بل 14 ہزار 174 روپے واجب الادا تھا جس کی ادائیگی کے لئے عمران خان کو نوٹس بھیجا گیا تاہم عدم ادائیگی پر ان کے گھر کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 17 اگست کو اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کے دوران سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو یوٹیلیٹی بلوں اور ٹیکسز کی ادائیگی سے روک دیا تھا تاہم ستمبر میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے لاہور میں اپنی اپنی رہائش گاہوں کا بل ادا کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں