انتخابات میں تاخیر برادشت نہیں کی جائیگی سپریم کورٹ بار

سوئس بینکوں سمیت دنیا بھر میں پاکستانی سیاستدانوں کی رقم ملک میں آنا چاہیے،یاسین آزاد

سوئس بینکوں سمیت دنیا بھر میں پاکستانی سیاستدانوں کی رقم ملک میں آنا چاہیے،یاسین آزاد۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر یاسین آزاد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تاخیرکسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔


بلوچستان کے معاملے پر قومی سیاسی جماعتوں نے قرار واقعی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے وکلا قیادت کو میدان میں آنا پڑا، ججوں کی تقرری میں پارلیمانی کمیٹی کا کردار ختم ہوچکا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو سپریم کورٹ رجسٹری میں بار کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بار کے سیکریٹری اسلم زار اور ارکان منیجنگ کمیٹی بھی موجود تھے۔ یاسین آزاد نے کہا کہ این آراو کیس عدالتی فیصلے کی روشنی میں نمٹائے جانے کا خیر مقدم کریں گے ، اس حوالے سے چیمبر میں ہونیوالی کارروائی پر تنقید بلاجواز ہے۔

اہم معاملات پر چیمبر میں کارروائی کی روایت عدالتوںمیں پائی جاتی ہے ، لاپتہ افراد کے کیس میں حساس اداروں کی درخواست پر بھی چیمبر میں کارروائی ہوتی رہی ہے ، سوئس بینکوں سمیت دنیا بھر میں پاکستانی سیاستدانوں کی رقم ملک میں آنا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ عام انتخابات بروقت ہونا چاہیے ان میں التواء یا کسی بہانے پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کو قبول نہیں کیا جائے گا، بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ملک کے دیگر تین صوبوں سے علیحدہ ہے ، طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوں گے ، مشرقی پاکستان میں یہ تجربہ کرکے دیکھا جاچکا ہے ، سپریم کورٹ بار نے بلوچستان کے مسائل سے متعلق اسلام آباد اور کوئٹہ میں قومی کانفرنسیں منعقد کیں ۔

Recommended Stories

Load Next Story