شیخ رشید اچھے سیاستدان ہیں ان کے ساتھ جو کچھ ملتان میں ہوا اس کی مذمت کرتی ہوں میرا

میری والدہ بھی تعلیم کے شعبے سے وابستہ رہیں اور ان کے ساتھ مل کر پاکستان میں تعلیم کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہوں،میرا


ویب ڈیسک October 13, 2014
سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں ہے لیکن لوگوں کو ووٹ کے صحیح استعمال کا پتہ ہونا چاہئے فوٹو:آئین این پی

پاکستان فلم انڈسٹر میں تنازعات اور اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے مشہور اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ اسپتال کی تعمیر ایک نیک کام ہے اور اس کار خیر کے دوران اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنا مناسب نہیں سمجھتی۔

ملتان میں اپنے اسپتال کی تعمیر کے لئے چندہ جمع کرنے مہم کے دوران اسکول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ طالبات کو دیکھ کر مجھے اپنا بچپن یاد آ گیا ہے، بچیاں پاکستان کا مسقتبل ہیں اور مجھے ان میں ملالہ نظر آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا میری والدہ بھی تعلیم کے شعبے سے وابستہ رہیں اور ان کے ساتھ مل کر پاکستان میں تعلیم کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہوں۔

میرانے کہا کہ سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں ہے لیکن لوگوں کو ووٹ کے صحیح استعمال کا پتہ ہونا چاہئے، شیخ رشید ایک اچھے سیاستدان ہیں ان کے ساتھ جو کچھ ملتان میں ہوا اس کی مذمت کرتی ہیں۔ شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ شادی میرا ذاتی معاملہ ہے، ایک فلاحی کام کے لئے یہاں آئی ہوں اور مناسب نہیں سمجھتی کہ اس نیک کام کے دوران اپنی ذاتی زندگی اور شادی سے متعلق کوئی بات کروں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔