معطلی کے باوجود آئی سی سی رینکنگ میں سعید اجمل کی بادشاہت برقرار

آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے جبکہ جنوبی افریقا اور بھارت دوسرے اور تیسرے نمبر پر پیں۔


ویب ڈیسک October 13, 2014
یٹنگ کے شعبے میں پہلی دونوں پوزیشنز پر جنوبی افریقی بلے باز براجمان ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بالنگ ایکشن پر پابندی کے باوجود پاکستان کے جادو گر اسپنر سعید اجمل کی آئی سی سی کی ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگ میں بادشاہت برقرار ہے۔

آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا نے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، آسٹریلیا 114 رینٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جب کہ بھارت اور جنوبی افریقہ 113 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ طوفان کے باعث ملتوی ہونے کے بعد اب اگر بھارت باقی دونوں میچز جیت بھی جاتا ہے تو اس کی پوزیشن دوسری ہو گی۔ آئی سی سی کی ٹیم رینکنگ میں سری لنکا 111 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 107 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جب کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ 98 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی پلیئر رینکنگ میں سعید اجمل بالنگ ایکشن پر پابندی کے باجود پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ دوسرا نمبر سنیل نارائن اور تیسرا نمبر ڈیل اسٹین کا ہے۔ بیٹنگ کے شعبے میں پہلی دونوں پوزیشنز پر جنوبی افریقی بلے باز براجمان ہیں، پہلا نمبر اے بی ڈیویلیئر جب کہ دوسرا نمبر ہاشم آملہ کا ہے، تیسری پوزیشن بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی ہے، بلے بازوں کی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا نمبر 13واں اور احمد شہزاد 17ویں نمبر پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں