مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں کا خود احترام کرنا چاہئے وزیراعظم

بھارت کی جانب سے خارجہ سیکریٹری سطح کے مذاکرات کی منسوخی مایوس کن ہے، نوازشریف


ویب ڈیسک October 13, 2014
مسئلہ کشمیر کے حل میں کشمیریوں کو بھی ضرور حصہ دار ہونا چاہئے، وزیراعظم نوازشریف فوٹو: اے پی پی

KARACHI: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں کا خود احترام کرنا چاہئے۔

وزیراعظم نوازشریف سے امریکی کے کانگریس کے وفد نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کاکہنا تھا کہ پاکستانی اشیا کی امریکی منڈیوں تک رسائی ضروری ہے جبکہ انہوں نے داسو اور بھاشا ڈیم میں امریکی مدد پر بھی شکریہ ادا کیا۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت تعلق سے متعلق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ خارجہ سیکریٹری سطح کے مذاکرات کی منسوخی مایوس کن ہے ، دونوں ممالک کے تعلقات مذاکرات کے ذریعے ہی بہتر بنائے جاسکتے ہیں جبکہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کشمیریوں کو بھی ضرور حصہ دار ہونا چاہئے اس مسئلے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اقوام متحدہ کو بھی مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں کا خود احترام کرنا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔