تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اسلام آباد میں دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ
عمران خان بجلی کا بل ادا نہیں کریں گے جبکہ اتفاق فاؤنڈری کے لاکھوں کے بل ہیں وہاں کی بجلی کیوں نہیں کاٹی جاتی،ترجمان
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اسلام آباد میں دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پارٹی ترجمان کا کہنا ہےکہ عمران خان بجلی کا بل ادا نہیں کریں گے۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی اور اجلاس میں کمیٹی نے اسلام آباد دھرنے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ارکان کے استعفوں کےمعاملے پر پارٹی کا مؤقف واضح ہے، ارکان اسپیکر کے پاس جاکر استعفوں کی تصدیق کریں گے لیکن اسپیکر قومی اسمبلی تمام اراکین کو اکٹھے بلائیں۔
شیریں مزاری نے کہا کہ بنی گالہ میں 50 کے وی کا جنریٹر کام کررہا ہے، حکومت نے جلد بازی میں عمران خان کی رہائش گاہ کےکنکشن کاٹے لیکن عمران خان بجلی کا بل ادا نہیں کریں گے جبکہ اتفاق فاؤنڈری کے لاکھوں کے بل ہیں وہاں کی بجلی کیوں نہیں کاٹی جاتی، حکومت بجلی کے بل بڑھائے جارہی ہے عام آدمی اتنا بل نہیں دے سکتا،اووربلنگ کی مد میں عوام سے اربوں روپے لیے گئے جو انہیں واپس کیے جائیں اور تحریک انصاف زائد بلنگ پر عدالت سے رجوع کرے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کورکمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملتان کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف آزاد امیدوار کی حمایت کرے گی۔