افغان پولیس اور نیٹو کے قافلوں پر حملے میں 22 اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک

صوبہ سری پل میں گھات لگائے بیٹھے دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑیوں پر بموں اور راکٹوں سے حملہ کردیا،غیرملکی خبرایجنسی

کابل کے قریب خود کش بمبار نے نیٹو سیکورٹی اہلکاروں کے قافلے کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا، غیرملکی خبرایجنسی۔ فوٹو: اے ایف پی

افغانستان میں طالبان کے پولیس اور نیٹو سیكیورٹی اہلكاروں كے قافلوں پر حملوں میں 22 افغان اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک جب کہ 8 اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے سری پل میں گھات لگائےبیٹھے دہشت گردوں نے اچانک پولیس کی متعدد گاڑیوں پر بموں اور راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 22 اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جبکہ شدت پسند 7 اہلکاروں کو اغوا کرکے بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

دوسرے حملے میں دارالحکومت کابل کے قریب طالبان نے نیٹو سیکیورٹی اہلکاروں کے قافلے کو نشانہ بنایا اور خودکش کار بمبار نے قافلے کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں ایک شہری ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، حکام کے مطابق حملے طالبان کی جانب سے کئے گئے تاہم طالبان نے اب تک ان کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
Load Next Story