گاڑیوں کی فروخت پہلی سہ ماہی میں 3 فیصد کم

مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت پہلی سہ ماہی کے دوران 3فیصد کمی سے 31 ہزار 899 یونٹس رہی۔


Business Reporter October 14, 2014
جولائی تا ستمبر 31 ہزار 899 یونٹس فروخت، گزشتہ سال 32 ہزار 841 گاڑیاں بکی تھیں۔ فوٹو: فائل

مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت پہلی سہ ماہی کے دوران 3فیصد کمی سے 31 ہزار 899 یونٹس رہی۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت 32ہزار 841 یونٹس رہی تھی، ستمبر 2014کی فروخت 12ہزار 693 یونٹس رہی جو اگست کے مقابلے میں 4فیصد جبکہ ستمبر 2013کے مقابلے میں 14فیصد زائد رہی، اگست 2014میں 12ہزار 258جبکہ ستمبر 2013 میں 11ہزار 166گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں۔

پہلی سہ ماہی کی فروخت میں کمی کی وجہ نئے بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے سے قبل جون میں کی جانے والی خریداری اور رمضان کے دوران کاروباری سرگرمیوں میں کمی کو قرار دیا جا رہا ہے، جولائی میں ایڈوانس موٹروہیکل ٹیکس کی شرح میں اضافے اور رجسٹریشن پر ایڈوانس انکم ٹیکس کے نفاذ کے سبب بجٹ سے قبل ہی خریداری کا رجحان رہا تھا۔

ستمبر 2013کے مقابلے میں ستمبر 2014کے دوران پاک سوزوکی کی فروخت1فیصد کمی سے 6204یونٹس رہی، اگست کے مقابلے میں ستمبر کی فروخت 5فیصد کم رہی، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت 5 فیصد کمی سے 17ہزار 31یونٹس رہی۔

ستمبر 2013کے مقابلے میں ستمبر 2014 کے دوران انڈس موٹر کمپنی کی فروخت 80فیصد اضافے سے 4 ہزار691 یونٹس رہی، اگست کے مقابلے میں ستمبر 2014کی فروخت 15 فیصد زائد رہی، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں انڈس موٹر کی فروخت 17فیصد زائد رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں