عامر خان نے سڑک حادثات میں زخمی ہونیوالوں کی مدد کی ٹھان لی

سڑکوں پر پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی مدد کروں گا، عامر خان

عامرخان ایک ٹی وی شو کی میزبانی کرتے ہیں جس میں مختلف معاشرتی مسائل کو اجاگر کرتا ہے۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار عامر خان نے سڑک حادثے میں زخمیوں کی مدد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔


عامر خان جو ''سیتا میوجیاتے'' شو کی میزبانی کررہے ہیں اور یہ شو ملک میں مختلف اہم معاشرتی ایشوز کو اجاگر کرتا ہے۔ اس شوکی تیسری قسط جاری ہوئی ہے جس کا موضوع ہے ''روڈ ایکسیڈنٹ یا مرڈر'' ہے ' عامر خان نے وعدہ کیا ہے کہ اب وہ سڑک حادثے میں زخمیوں ہونے والوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ان کی مدد کریں گے۔ شو کی ویب سائٹ کے مطابق بھارت میں اوسطاً ہر دن 380 افراد سڑک حادثات میں موت کا شکار ہو جاتے ہیں ۔

شو اپنی اس قسط میں اس بات کو اجاگر کرے گا کہ ان میں اکثر حادثات نہیں ہوتے بلکہ درحقیقت قتل ہوتے ہیں۔ دوسری طرف 1990ء کی مشہور فلم ''دل '' کا سیکوئل بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے اور اس مرتبہ ''دل 2 '' کے ڈائریکٹر اندر کمار کا کہنا ہے کہ اس سیکوئل فلم میں پہلے کی طرح اب عامر خان کاسٹ نہیں ہونگے کیونکہ اب وہ اس رول کے لیے فٹ نہیں ہیں اس لیے اب عامر کی جگہ کسی اور کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ کردار سے انصاف کیا جاسکے۔
Load Next Story