ون ڈے رینکنگ پاکستان پر فتح کی بدولت آسٹریلیا نے نمبرون پوزیشن ہتھیالی

نئی عالمی درجہ بندی میں کینگروز نے دوبارہ ٹاپ پوزیشن سنبھال لی, جنوبی افریقہ دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر چلے گئے۔


Sports Desk October 14, 2014
بولرز رینکنگ میں پاکستان کے محمد عرفان 6 درجے بہتری کے بعد 27 ویں پر جبکہ شاہد آفریدی 35 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان سے سیریز میں کلین سوئپ فتح حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا نے دوبارہ ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن ہتھیالی،جنوبی افریقہ دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

پیر کو جاری ہونے والی نئی عالمی درجہ بندی میں کینگروز نے دوبارہ ٹاپ پوزیشن سنبھال لی، اگست میں زمبابوے کے ہاتھوں حیران کن شکست پر آسٹریلیا تنزلی کا شکار ہوا تھا، دوسری جانب وشاکھاپٹنم میں ہدہد طوفان کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے کی منسوخی کی وجہ سے بھارت کیلیے دوبارہ نمبرون پوزیشن پر فائز ہونا ممکن نہیں رہا ہے۔

پاکستان بدستور چھٹے نمبر پر ہے، بولرز رینکنگ میں پاکستان کے محمد عرفان 6 درجے بہتری کے بعد 27 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ شاہد آفریدی نے بھی 6 درجے ترقی سے 35 ویں پوزیشن سنبھال لی ہے تاہم انھیں یہ جگہ آسٹریلوی لیگ اسپنر زیویئر ڈوہرٹی کے ساتھ شیئر کرنا ہوگی جن کی دودرجے تنزلی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |