سرحدی کشیدگی پرپاک بھارت ڈی جی ایم اووزرابطہ بھارتی شرانگیزی پراظہار تشویش

پاک فوج کی جانب سے سرحدی صورتحال اورشہری آبادی کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے سرحدی صورتحال اورشہری آبادی کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ فوٹو؛فائل

LOS ANGELES:

سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لئے پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشن نے بھارتی ہم منصب کے سامنے معاملہ اٹھایا ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اووز کی سطح پر سرحدی کشیدگی کے حوالے سے رابطہ ہوا ۔ اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی سرحدی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا۔ ڈائریکٹر ملٹری آپریشن نے بھارت کی جانب سے سرحد پر یک طرفہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔


واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 12 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت نے اقوام متحدہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story