بلاول بھٹو پر دہشتگردوں کے حملے کا خدشہسیکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت

کالعدم دہشتگرد تنظیم جند اللہ کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے


ویب ڈیسک October 14, 2014
بلاول بھٹو زرداری 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ عام سے خصوصی خطاب کریں گے فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے رینجرز اور پولیس کو ان کی سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سندھ رینجرز اور آئی جی پولیس کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیم جند اللہ کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، اس لئے پولیس اور رینجرز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی حفاظت اور سیکیورٹی کے لئے موثر اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ کررہی ہے جس میں بلاول بھٹو زرداری خصوصی خطاب کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں