سندھ حکومت کا کراچی سینٹرل جیل کو سپر ہائی وے منتقل کرنے کا فیصلہ

سینٹرل جیل سے متصل غوثیہ کالونی،حیدرآباد کالونی اور دیگر آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا جائے گا، منظور وسان


ویب ڈیسک October 14, 2014
گزشتہ روز رینجرز نے کارروائی کرکے سینٹرل جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام بنایا تھا، فوٹو:فائل

سینٹرل جیل پر حملے کا منصوبہ پکڑے جانے کے بعد سندھ حکومت نے جیل کو سپر ہائی وے منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے بتایا کہ شہر میں سکیورٹی خدشات کے باعث سینٹرل جیل کو سپر ہائی وے پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جیل سے متصل غوثیہ کالونی،حیدرآباد کالونی اور دیگر آبادیوں میں سرچ آپریشن کیا جائے گا اور غوثیہ کالونی میں موجود گھروں کی تیسری، چوتھی منزل منہدم کردی جائیں گے کیونکہ علاقے میں صرف گراؤنڈ سرپلس ون کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے کارروائی کرکے سینٹرل جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام بنایا تھا جس میں ایک گھر سے سرنگ بھی برآمد کی گئی تھی جس کے ذریعے دہشت گردوں نے جیل پر حملہ کرکے اپنے ساتھیوں کا چھڑانے کا منصوبہ بنایا تھا جبکہ رینجرز کی جانب سے کارروائی کے بعد سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا تھا جس میں قیدیوں کے قبضے سے ،موبائل فون، قینچی،چھریاں اور جہاد مواد برآمد ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں