دنیا کے بااثر ترین نوجوانوں میں قوم کی بیٹی ملالہ یوسف زئی بھی شامل

فہرست میں براک اوباما کی بیٹیاں ساشا،ملیا، بیس بال کھلاڑی مونے ڈیوس اور افغانستان کی سائیکلسٹ سلمیٰ کاکڑ شامل ہیں


ویب ڈیسک October 14, 2014
ملالہ یوسفزئی کو رواں برس امن کے نوبل انعام سے بھی نوازا جارہا ہے، فوٹو: فائل

امریکی جریدے نے دنیا کے بااثر ترین کم عمر افراد کی فہرست جاری کی ہے جن میں قوم کی بیٹی اور رواں برس امن کا نوبل انعام پانے والی ملالہ یوسف زئی بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ جریدے''ٹائمز'' میں دنیا کے ان 25 بااثر ترین کم سن نوجوانوں کی فہرست جاری کی ہے جو ناصرف اپنے اپنے میدانوں میں انتہائی فعال ہیں بلکہ دنیا بھر کے نوجوانوں کے لئے اپنے عزم اور ہمت کے باعث مشعل راہ بھی ہیں، فہرست میں امریکی صدر براک اوباما کی 13 سالہ بیٹی ساشا اور 16 سالہ ملیا، 13 سالہ امریکی بیس بال کھلاڑی مونے ڈیوس،14 سالہ امریکی اداکارہ کیرنن شیپکا، نیوزی لینڈ کی 17 سالہ گلوکارہ لورڈ اور افغانستان کی قومی سائیکلنگ ٹیم کی کپتان سلمیٰ کاکڑ کے علاوہ ملک میں بچیوں کی تعلیم کے لئے طالبان کے سامنے علم جہاد بلند کرنے والی قوم کی بیٹی ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 17 سالہ ملالہ یوسفزئی کی جد و جہد پر انہیں رواں برس امن کے نوبل انعام سے بھی نوازا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں