اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کا بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

بھارتی فورسز نے یکم اکتوبر سے ابتک ورکنگ باؤنڈری پر 24 اورایل اوسی پر 26 بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 14, 2014
مبصر گروپ نے بھارتی فائرنگ سے ہونے والے نقصانات کے شواہد اکٹھے کئے اور متاثرہ علاقوں میں لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اس سے ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مبصر گروپ نے ورکنگ باؤنڈری کے چارواہ، چپراڑ اور پوکھلیاں سیکٹرز کا دورہ کیا اور بھارتی جارحیت سے ہونے والے نقصانات جائزہ لیتے ہوئے جانی و مالی نقصانات کے شواہد اکٹھے کئے اور متاثرہ علاقوں میں لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں، مبصر گروپ نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے یکم اکتوبر سے اب تک ورکنگ باؤنڈری پر 24 بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جس میں 11 شہری شہید ہوئے جبکہ لائن آف کنٹرول پر 26 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس میں ایک شہری نے جام شہادت نوش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔