وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل
کیس کی سماعت کرنے والے 3 رکنی بینچ میں جسٹس مشیر عالم کی جگہ جسٹس اقبال حمید الرحمان کو شامل کرلیا گیا ہے
وزیر اعظم نااہلی کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر تشکیل دیئے گئے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ میں تبدیلی کردی کردی گئی ہے اور بینچ میں جسٹس مشیر عالم کی جگہ جسٹس اقبال حمید الرحمان کو شامل کرلیا گیا ہے، سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں کیس کی کل سماعت کرے گا۔