چوہدری نثارعلی کا اسلام آباد انتظامیہ کو مختلف علاقوں سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم
کنٹینرز ہٹا کر اسلام آباد کے شہریوں کے لئے روز مرہ کے معمولات میں آسانی پیدا کی جائے، وزیر داخلہ
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دارالحکومت کی انتظامیہ کو شاہراہ دستور کے علاوہ باقی تمام علاقوں سے کنٹینرز ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری نثارعلی کی جانب سے انتظامیہ کو کنٹینرز ہٹانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ کنٹینرز ہٹا کر اسلام آباد کے شہریوں کے لئے روز مرہ کے معمولات میں آسانی پیدا کی جائے، تمام ٹریفک سگنلز کی مرمت کی جائے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظر مختلف علاقوں اور شاہراہوں پر کنٹینرز کھڑے کرکے راستے سیل کردیئے تھے جس سے دارالحکومت کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی تھی۔