چوہدری نثارعلی کا اسلام آباد انتظامیہ کو مختلف علاقوں سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم

کنٹینرز ہٹا کر اسلام آباد کے شہریوں کے لئے روز مرہ کے معمولات میں آسانی پیدا کی جائے، وزیر داخلہ


ویب ڈیسک October 14, 2014
تمام ٹریفک سگنلز کی مرمت کی جائے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں، چوہدری نثار کی ہدایت فوٹو: فائل

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دارالحکومت کی انتظامیہ کو شاہراہ دستور کے علاوہ باقی تمام علاقوں سے کنٹینرز ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری نثارعلی کی جانب سے انتظامیہ کو کنٹینرز ہٹانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ کنٹینرز ہٹا کر اسلام آباد کے شہریوں کے لئے روز مرہ کے معمولات میں آسانی پیدا کی جائے، تمام ٹریفک سگنلز کی مرمت کی جائے اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظر مختلف علاقوں اور شاہراہوں پر کنٹینرز کھڑے کرکے راستے سیل کردیئے تھے جس سے دارالحکومت کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔