پاک امریکہ فوجی سربراہوں کی ملاقات ملتوی

جنرل ڈیمپسی کا کہنا تھا یہ مذاکرات فریقین کی رضامندی سے ملتوی کئے گئے ہیں۔

جنرل ڈیمپسی کا کہنا تھا یہ مذاکرات فریقین کی رضامندی سے ملتوی کئے گئے ہیں۔ فوٹو فائل

گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے باعث پاک امریکہ فوجی سربراہوں کی ملاقات ملتوی کردی گئی۔


امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل مارٹن ڈیمپسی نے ایک بیان میں کہا ہے یہ ملاقات رواں ہفتے ہونا تھی، اس ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور جنرل ڈیمپسی نے پاک امریکہ فوجی تعلقات پر مذاکرات کرنا تھے، تاہم گستاخانہ فلم کے خلاف ہونے والے احتجاج کی وجہ سے یہ ملاقات ملتوی کر دی گئی ہے۔

جنرل ڈیمپسی کا کہنا تھا یہ مذاکرات فریقین کی رضامندی سے ملتوی کئے گئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story