کیوریوسٹی کو مریخ پر ندی کے آثار مل گئے
سائنسدانوں کے مطابق نئی تصاویر میں پتھروں پر پانی کے کٹاؤ کے اثرات کا پتا چلا ہے
ناسا کے خلائی مشن"کیوریوسٹی" کو مریخ پر ایک ندی کے آثار ملے ہیں۔
سائنسدانوں کے مطابق خلائی مشن "کیوریوسٹی" نے مریخ کی نئی تصاویر بھیجی ہیں، ان تصاویر کے معائنے سے مریخ پر ایک ندی کے آثار ملے ہیں، یہ ندی ماضی میں اس جگہ کے قریب بہتی تھی جہاں کیوریوسٹی نے لینڈ کیا ہے، سائنسدانوں کے مطابق نئی تصاویر میں پتھروں پر پانی کے کٹاؤ کے اثرات کا پتا چلا ہے، سائنسدانوں نے تصاویر میں نظر آنے والے چھوٹے پتھروں کی جسامت اور اشکال کا بھی معائنہ کیا ہے۔