سفارتکاروں کو بھارتی دراندازی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی گئی دفتر خارجہ

کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر امن وامان کی بحالی کے لئے رابطے کا بھارت نے کوئی۔۔۔،نمائندہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ


ویب ڈیسک October 15, 2014
سفارتکار اپنی حکومتوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں اور بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں روکے، نمائندہ خصوصی طارق فاطمی فوٹو: فائل

دفتر خارجہ کی جانب سے مختلف ممالک کے سفارتکاروں کو لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔


اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے سینئر نمائندے نے سفارتکاروں کو بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ ماہ کی 30 تاریخ سے شروع ہونے والی بلاشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی صورتحال سے آگاہ کیا اور شہریوں کی اموات اور زخمی افراد اور مالی نقصان کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر امن وامان کی بحالی کے لئے بھارت سے رابطہ کیا گیا لیکن دوسری جانب سے اس پر کوئی جواب نہیں دیا آیا۔


وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طارق فاطمی نے بھارتی دراندازی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقوں کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے سفارتکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی حکومتوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں اور بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں روکے اور تمام تنازعات حل کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ بامعنی مذاکراتی عمل شروع کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔