مختلف علاقوں سے ٹارگٹ کلرز سمیت63ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

ٹارگٹ کلرز اور سپاری کلرز سمیت 63ملزمان کو گرفتار و حراست میں لیکران کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

جنجال گوٹھ میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران 3دہشت گرد گرفتار اور اسلحہ برآمد، فوٹو: فائل

KARACHI:
رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں ، ٹارگٹ کلرز اور سپاری کلرز سمیت 63ملزمان کو گرفتار و حراست میں لیکران کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔


حساس ادارے کی ٹیم نے پولیس کے ساتھ ابو الحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایک بند مکان پر چھاپہ مار کر2افراد کو حراست میں لیکر زیر زمین پانی کے ٹینک سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے پیر اور منگل کی درمیانی شب پٹیل پاڑھ اور دربن بازار میں دہشت گردوں کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کے لیے علاقوں کا محاصرہ کر لیا، رینجرز نے محاصرے کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا اور کسی کو علاقے سے جانے اور آنیکی اجازت نہیں تھی، رینجرز سرچ آپریشن کے دوران3دہشت گردوں کو حراست میں لے کر تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

رینجرز نے ایک اور کارروائی کے دوران سہراب گوٹھ کے علاقے جنجال گوٹھ میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے3دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ، حراست میں لیے جانے والے ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، حراست میں لیے جانے والے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے ، حساس اداروں کی ہاتھوں شاہ فیصل کالونی سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب حراست میں لیے جانے والے ٹارگٹ کلر ظفر عرف سپاری سے تفتیش کے بعد اس کی نشاندہی پر رینجرز شاہ فیصل کالونی نمبر5میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر جنید سمیت4 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔
Load Next Story