سعید اجمل ورلڈ کپ میں حصہ لینے کیلیے بے تاب
مسلسل پریکٹس سے آف اسپنر کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد میں آگیا، چیئرمین بورڈ
JOHANNESBURG:
پاکستان سعید اجمل کو ورلڈکپ پلان کا حصہ بنانے کیلیے بیتاب ہے۔
چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ مسلسل پریکٹس سے آف اسپنرکے بازوکا خم 15ڈگری کی قانونی حد میں آگیا، بہت جلد آزادانہ تجزیے کیلیے کسی غیرملکی بائیومکینک لیب میں بھجوائیں گے،اپنے طور پر تسلی کے بعد آئی سی سی سے بولنگ ایکشن ریویو کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے شکار سعید اجمل بولنگ ایکشن درست کرنے کے بعد ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو دستیاب ہونگے، انھوں نے کہا کہ آف سپنر کے بازو کا خم 40 ڈگری تک تھا جو صرف دوسرا نہیں بلکہ تمام گیندوں پر ہی نوٹ کیا گیا۔
مجھے محسوس ہورہا تھا کہ اس کو 15ڈگری کی قانونی حد میں لانا انتہائی مشکل کام ہوگا، میرا خیال تھا کہ عادت پڑجانے پر انداز کو بدلنا آسان نہیں ہوتا، خوش آئند بات یہ تھی کہ سعید اجمل بڑے حوصلے سے خود کہا ''مجھے معلوم ہے کیا خامی ہے اور کس طرح دور ہوگی، 3 ہفتوں میںمسائل پر قابو پالوں گا ''، ثقلین مشتاق، معاون اسٹاف اور ساتھی کھلاڑیوں کی محنت اور حوصلہ افزائی سے انھوں نے بہتری کی جانب سفر کا آغاز کیا،گذشتہ ملاقات میں سعید اجمل نے بتایا کہ اکیڈمی میں میسر سہولیات اور کیمروں سے اندازہ ہوا کہ ان کے بازو کا خم 20 ڈگری تک رہ گیا ہے، میں نے کہا کہ مزید 5 درجے بہتر کرو،آف اسپنرکاکہنا تھا کہ یہ تو قانونی حد ہے۔
بازو کے خم کو 10 ڈگری مزید کم کرلوں گا۔ شہریار خان نے کہا کہ سعید اجمل کو ہر طرح کی گیند کرانے کی بھرپور ٹریننگ کرائی گئی ہے تاہم دوسرا پرابھی مزید کام ہونا باقی ہے، امید ہے چند روز میں یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا، منگل کو ملاقات میں آف اسپنر اور ثقلین مشتاق دونوں نے کہا کہ ایکشن میں نمایاں بہتری آنے پر آزادانہ تجزیے کیلیے تیار ہیں،ان کو بہت جلد ٹیسٹ کیلیے بیرون ملک بھجوایا جائے گا، شہریار خان نے امید ظاہر کی سعید اجمل ورلڈ کپ 2015 میں ٹیم الیون کا حصہ ہوں گے۔