پاکستان کے پلیئرز مستقل مزاجی سے کب کھیلنا شروع کریں گے وسیم اکرم

انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی پاکستانی پرفارمنس پر اثر انداز ہورہی ہے، وسیم اکرم


AFP October 15, 2014
پاکستان کے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، وسیم اکرم، فوٹو: فائل

سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی پاکستانی پرفارمنس پر اثر انداز ہورہی ہے۔

، انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان دوسری ٹیموں کی بانسبت کم انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہے، اس کے برعکس اگر بھارت کو دیکھا جائے تو وہ مسلسل میچز کھیل رہا ہے، اسی طرح آسٹریلیا اور دوسرے ممالک بھی بہت کم فارغ ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اس وقت بھی ٹیم میں عمر اکمل، عمر امین اور اسد شفیق جیسے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ مستقل مزاجی سے کب کھیلنا شروع کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔