مارٹن اوڈیگارڈ یورو کوالیفائر کی تاریخ کے کم عمر فٹبالر بن گئے

اس موقع پر کچھ نروس تھا لیکن جب کراؤڈ نے میرا پرتپاک استقبال کیاتو میرے چہرے پر بھی مسکراہٹ آگئی، اوڈیگارڈ


AFP October 15, 2014
انھوں نے 16 برس 251 دن کی عمر میں اس سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی، فوٹو : فائل

KUALA LUMPUR: ناروے کے مارٹن اوڈیگارڈ نے یورو کوالیفائر ایونٹ کے نوعمر پلیئر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

انھوں نے گذشتہ دن بلغاریہ کیخلاف یورو 2016 کوالیفائر میچ کے دوسرے ہاف میں بطور متبادل پلیئر میدان میں قدم رکھ کر تاریخ رقم کی، ان کی عمر اس وقت 15 برس 300 دن تھی، ناروے نے یہ مقابلہ 2-1 سے جیتا، اس موقع پر اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے اوڈیگارڈ نے کہا کہ میں اس موقع پر کچھ نروس تھا لیکن جب کراؤڈ نے میرا پرتپاک استقبال کیاتو میرے چہرے پر بھی مسکراہٹ آگئی، اس سے قبل کوالیفائر ایونٹ کے نوعمر پلیئر کا اعزاز آئس لینڈ کے سیگردر جوناسن کو حاصل تھا۔

انھوں نے 16 برس 251 دن کی عمر میں اس سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی، تاہم اوڈیگارڈ کا یہ ڈیبیو میچ نہیں تھا، وہ اس سے قبل رواں برس 27 اگست کو یواے ای کیخلاف دوستانہ میچ میں بھی ناروے کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں