پسٹوریس نے گھر پر نظر بندی کیلیے کوشش شروع کردی

یل آفیشل نے پیرالمپک ہیرو کیلیے نظربندی کے دوران تین سالہ ’اصلاحی نگرانی‘ کی سفارش کی تھی۔


Sports Desk/AFP October 15, 2014
حتمی جرح کے دوسرے دن منیجر نے عدالت کو پیرالمپئن کے فلاحی کاموں سے آگاہی دی فوٹو:فائل

HONG KONG: آسکر پسٹوریس نے گھر پر نظربندی کیلیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

منیجر نے سزا سے قبل حتمی جرح کے دوسرے دن عدالت کو اسٹار رنر کے فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا، پیرول آفیسر نے تنبیہ کی کہ جیل ایتھلیٹ کو تباہ کردیگی، جیل آفیشل نے پیرالمپک ہیرو کیلیے نظربندی کے دوران تین سالہ 'اصلاحی نگرانی' کی سفارش کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق 'بلیڈ رنر' کی عرفیت سے مشہور آسکر پسٹوریس کیخلاف جاری سزا سے قبل حتمی جرح میں منگل کو صفائی کے گواہان کے آخری دلائل کے موقع پر پیرالمپک گولڈ میڈلسٹ نے یہ ثابت کرانے کی کوشش کی کہ وہ گھر پر نظربندی کے مثالی امیدوار ہیں۔ اسٹار اسپرنٹر کے دیرینہ منیجر پیٹ وان زل نے جرح کے دوسرے روز گواہوں کے کٹھہرے میں بتایا کہ پسٹوریس کے فلاحی کام انھیں جیل کی سزا سے بچانے میں اہمیت رکھتے ہیں۔

پیرول آفیسر انیتے ویرگیر نے تنبیہ کی کہ جیل ایتھلیٹ کو تباہ کردیگی، بغیر ٹانگوں کے وہ غیر محفوظ اور ایک عام انسان کی نسبت زیادہ غیر محفوظ ہوں گے۔ پیر کو جیل آفیشل جوئل مارنگا نے 27 سالہ پسٹوریس کیلیے گھر پر نظر بندی کے دوران تین برس کی 'اصلاحی نگرانی' کی سفارش کی تھی۔ مارنگا کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں ہر مہینے 16 گھنٹے پریٹوریا کے عجائب گھر کی صفائی بھی کرنا ہوگی۔ وکیل استغاثہ گیری نیل نے ان تجاویز کو 'انتہائی غیر مناسب' قرار دیا۔ جنوبی افریقہ کے اصلاحی سروسز کے محکمے کا کہنا ہے کہ معذوری کی بنا پر پسٹوریس ایک علیحدہ رہائش کے حقدار ہیں۔ پسٹوریس کو گذشتہ ماہ 2013 کے ویلنٹائن ڈے کے ابتدائی گھنٹوں میں لاپروائی سے اپنی دوست ریوا اسٹین کیمپ کو قتل کا ملزم ٹھہرایا گیا تھا۔ دونوں ٹانگوں سے معذور ایتھلیٹ کو قتل کے سنگین الزام سے بری کردیا گیا تھا۔

توقع ہے کہ پیر کو شروع ہونیوالی سماعت پورے ہفتے جاری رہے گی۔ جنوبی افریقہ میں قتل خطا کی کوئی لازمی سزا نہیں اس لیے ٹریک رنر کو جیل کی 15 برس معطل سزا یا نظر بندکیا جاسکتا ہے۔ حکومت کم از کم دو گواہوں کو بلانا چاہتی ہے جن پر جرح بدھ یا جمعرات کو مکمل ہوسکتی ہے۔ ایک حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جج تھوکوزیلے مسیپا جمعہ کو اپنا فیصلہ سنا سکتی ہیں۔ اس کے بعد دونوں جانب کے وکلا جج مسیپا کے فیصلے کیخلاف 14 دن میں اپیل کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔