ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کوشکست دیدی

پاکستان نے مطلوبہ ہدف عمر گل اورعمر اکمل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔


ویب ڈیسک September 28, 2012
بہترین پرفارمنس پر عمر گل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

سپرایٹ مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئےمیچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر133 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور یاسرعرفات نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ سعید اجمل اورعمر گل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف عمر گل اورعمر اکمل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19.4 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

عمر اکمل 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عمر گل نے 32 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل اسٹین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بہترین پرفارمنس پر عمر گل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان کی جیت کی خوشی میں مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ اس موقع پر منچلے بھی روڈ پر آگئے جنھوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں