عالمی طاقتوں کیساتھ24نومبر تک ایٹمی معاہدہ طے پا جائے گا ایرانی صدر

دنیا تنازع پر ایک سال قبل کی صورتحال پر واپس نہیں جاسکتی، وہ تھک چکی اور معاملے کو مذاکرات سے حل کرنا چاہتی ہے


News Agencies October 15, 2014
ایران اور مغرب کے درمیان گزشتہ 12 سال سے جاری تنازع ایک رات میں حل نہیں ہوسکتا، حسن روحانی. فوٹو؛ فائل

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ 24 نومبر تک ایٹمی معاہدہ طے پا جائے گا۔

دنیا ایران کے جوہری تنازع پر ایک سال قبل کی صورتِ حال پر واپس نہیں جاسکتی کیوں کہ وہ تھک چکی ہے اور اب اس معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔ جوہری تنازع پر معاہدہ ضرور ہوگا ، ایران اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، ایران اور مغرب کے درمیان گزشتہ 12 سال سے جاری تنازع ایک رات میں حل نہیں ہوسکتا۔

سرکاری ٹی وی پر ایک انٹرویو میں صدر حسن روحانی نے کہا کہ ان کے ملک اور مغرب کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام پر سمجھوتہ ''یقینی'' ہے اور انھیں یقین ہے کہ یہ سمجھوتہ 24 نومبر کی ڈیڈلائن سے قبل طے پاجائے گا۔ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان سمجھوتے کے مرکزی نکات پر اتفاق ہوچکا ہے جب کہ یہ طے کیا جارہا ہے کہ آیا معاہدے کا حتمی متن اگلے 40 دن میں تیار کیا جاسکتا ہے یا اس کے لیے ڈیڈلائن میں اضافہ کرنا ہوگا۔ایرانی صدر نے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات بھی اہم ہیں لیکن اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اس ضمن میں ہونے والی پیش رفت کو پلٹا نہیں جاسکتا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں