وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر تبادلہ خیال

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے صرف سپریم کورٹ کا جج ہونے کی پابندی ختم ہونی چاہیئے، خورشید شاہ


ویب ڈیسک October 15, 2014
کوئی اچھا سیاستدان یا بیوروکریٹ بھی چیف الیکشن کمشنر ہوسکتا ہے، خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جبکہ دونوں رہنماؤں نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ کے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے حکمنامے پرجلد جواب داخل کراؤں گا جبکہ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا تقرر ہونا چاہیئے اورکوئی اچھا سیاستدان یا بیوروکریٹ بھی چیف الیکشن کمشنر ہوسکتا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم سے گفتگو کے دوران کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے صرف سپریم کورٹ کا جج ہونے کی پابندی ختم ہونی چاہیئے جس کے لئے ترامیم کی جاسکتی ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں وفاق کو آئندہ 2 ہفتے میں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی ہدایت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں