لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھرپور جواب
بھارتی فوج کی جانب سے باغ کے کیل اور راولہ کوٹ کے نیزا پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی
بھارتی فوج کی جانب سے باغ اور راولہ کوٹ میں لائن آف کنڑول پر بلا اشتعال فائرنگ جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے علی الصبح سے باغ میں کیل سیکٹر اور راولہ کوٹ میں نیزا پیر پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے لائن آف کنڑول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 13 پاکستانی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی تحقیقات کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط بھی لکھا جا چکا ہے۔