خیبرایجنسی میں امن لشکر کے جرگے کے دوران خودکش حملے میں 5 افراد جاں بحق کئی زخمی

خودکش حملہ اس وقت ہوا جب زلہ خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے امن لشکر کا جرگہ جاری تھا۔


ویب ڈیسک October 15, 2014
وادی تیراہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت کئی شدت پسند تنظیموں کا کافی اثرو رسوخ ہے فوٹو: فائل

وادی تیراہ کے علاقے پیر میلہ میں مقامی امن لشکر پر خودکش حملے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے پیر میلہ میں زلہ خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے امن لشکر کا جرگہ جاری تھا کہ ایک خودکش حملہ آور نے وہاں اپنے آپ کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔ واقعے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ طبی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ وادی تیراہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت کئی شدت پسند تنظیموں کا کافی اثرو رسوخ ہے اور وہاں دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کی جانب سے وقفے وقفے سے فضائی کارروائی بھی کی جاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں