بدتمیزی کی سیاست کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے اس لئے وہ اپنی زبان کو لگام دیں شرجیل میمن

عمران خان ایک جماعت کے سربراہ ہیں ان کی عزت کرتے ہیں لیکن غریبوں کی توہین برداشت نہیں کریں گے، وزیراطلاعات سندھ


ویب ڈیسک October 15, 2014
افسوس ہوتا ہے کچھ لوگوں کو پیپلزپارٹی کاعوام کےدرمیان رہناہضم نہیں ہوتا،شرجیل میمن فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بدتمیزی کی سیاست کا کریڈٹ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو جاتا ہے اس لئے وہ اپنی زبان کو لگام دیں۔


کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان غریب عوام کی بات کرتے ہیں اور خود وی آئی پی کنٹینر میں بیٹھے ہیں انہیں عوام کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں دیں گے، سیاسی رہنماؤں کا مزاق اڑانے کے بعد عمران خان نے عوام کی توہین شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے کچھ لوگوں کو پیپلزپارٹی کاعوام کےدرمیان رہناہضم نہیں ہوتا،کنٹینر پرکھڑے ہوکرلوگوں کی نقلیں اتارنا اورسیاستدانوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ بدتمیزی کی سیاست کا کریڈٹ بھی چیئرمین تحریک انصاف کو ہی جاتا ہے اس لئے وہ اپنی زبان کو لگام دیں۔


وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک جماعت کے سربراہ ہیں ان کی عزت کرتے ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنی تقریروں میں سیاسی رہنماؤں کے بعد عوام کی تذلیل کریں اور انہیں بھیڑ بکریاں یا زندہ لاشیں کہیں، آج اگرانہیں مقبولیت ملی ہے تو وہ نہ بھولیں یہ عوام کی وجہ سے ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ 18 اکتوبر کے جلسے میں لاکھوں لوگ شرکت کریں گے اور بلاول بھٹو زرداری اپنے تاریخی خطاب میں سانحہ 18 اکتوبر اور پارٹی پروگرام سے متعلق آگاہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔