گورنر پنجاب نے صوبے میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا

گورنرچوہدری محمد سرور کی جانب سے جاری آرڈینس کےتحت صوبے میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا


ویب ڈیسک October 15, 2014
آرڈیننس کے تحت انتخابی فہرستوں کی تیاری بھی الیکشن کمیشن کرے گا۔۔ فوٹو؛فائل

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2014 جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق ملک میں جلد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں جس کے تحت گورنرچوہدری محمد سرورنے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2014 جاری کردیا ہے ۔ آرڈینس کےتحت صوبے میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا ہے جبکہ انتخابی فہرستوں کی تیاری بھی الیکشن کمیشن ہی کرے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد جلد بلدیاتی انتخابات کے لیے گزشتہ روز صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا جس کے بعد اب صوبوں نے بھی بلدیاتی انتخابات کے لیے امور کو تیزی سے نمٹانا شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔